BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکی اور ایرانی رہنماؤں کے درمیان تین گھنٹے طویل ’بہت اچھی اور نتیجہ خیز‘ بات چیت ہوئی ہے: صدر ٹرمپ
نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک بہت اچھی اور انتہائی نتیجہ خیز ملاقات تھی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ کمرے میں کون سے ایرانی رہنما موجود تھے۔' تاہم ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اور خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
پشاور: قبروں سے میتیں نکال کر اُن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ’مسلح افراد کی فائرنگ‘ سے ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ سلمان نامی ملزم کو پیر کے روز اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر قبرستان میں حال ہی میں دفن کی گئی ایک بچی کی میت نکال کر اس کی بے حرمتی کر رہا تھا۔
توہینِ مذہب کے مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل پر چھ برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید حفیظ جیل میں ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘
لاہور ہائیکورٹ نے منگل کے روز توہینِ مذہب کے کیس میں سزائے موت پانے والے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی (ملتان) کے سابق لیکچرار جنید حفیظ کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے الیکٹرانک شواہد کی قانونی حیثیت پر استغاثہ سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔
متنازع وائیڈ اور امپائر کا فیصلہ تبدیل، انڈیا جاپان کے خلاف تاریخی شکست سے بچ گیا
جاپان کے شہر سانو میں انڈیا اور جاپان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ توقعات کے برعکس بالکل بھی کوئی یکطرفہ مقابلہ نہیں تھا۔ بلکہ ایک موقع ایسا بھی آیا جب جاپان عالمی چیمپیئن انڈیا کے خلاف آخری اوور میں جیت کے قریب پہنچ چکا تھا۔
’سگریٹ اور شراب دے کر سیکس کا مطالبہ کیا جاتا تھا‘: آکسفورڈ میں گرومینگ گینگ کا شکار ہونے والی لڑکیوں کی کہانی
برطانیہ میں آکسفورڈ شہر کے ایک گرومنگ گینگ کی جانب سے جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اُن مردوں کو شہر میں گھومتے پھرتے دیکھتی ہیں جنھیں انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔
’انتہائی معمولی چیرا اور جسم پر کوئی نشان نہیں‘: فسٹیولا کے پیچیدہ آپریشن کو روبوٹک سرجری نے کیسے آسان بنایا؟
وی وی ایف یعنی وزایکو وجائنل فسٹیولا میں پیشاب مثانے سے مستقل رِستا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا علاج سرجری ہے اور جدید طریقہ علاج ’روبوٹک سرجری میں مریض کے جسم پرسرجری کا کوئی نشان نہیں آتا، معمولی سے چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جس سے انسٹرومنٹ ڈالتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ بھی مندل ہو جاتا ہے اور مریض اگلے دن اپنے معمول کے کام انجام دینے کے قابل ہو جاتا ہے۔۔
شی جن پنگ: وہ ’شہزادہ‘ جس نے چین کا طاقتور رہنما بننے سے پہلے سب کچھ کھو دیا
بچپن میں شی نے ممتاز تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی اور ایسی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا جو زیادہ تر خاندانوں کو میسر نہیں تھیں۔ پھر سیاست نے ان کے خاندان کا رخ بدل دیا۔
’روسی اس کو مار گرانے کی کوشش کریں گے‘: جب افغان فوجی پائلٹ اپنے طیارے سمیت فرار ہو کر وزیرستان پہنچ گئے
یہ محض ایک فوجی طیارے کا سرحد پار کرکے پاکستان آ جانا نہیں تھا، بلکہ سوویت حمایت یافتہ افغان حکومت اور جنگ سے نکلنے کے لیے پاکستان کا رخ کرنے والے افغان فوجی اہل کاروں کے بڑھتے ہوئے سلسلے کا ایک نمایاں واقعہ تھا۔’
دمے کا حل اور جنسی صلاحیت میں اضافہ: لومڑی کے گوشت اور چھپکلی کے تیل سے جڑے عقائد کی حقیقت کیا ہے؟
ان عقائد کے پیچھے سائنسی بنیاد کتنی مضبوط ہے؟ کیا واقعی ان جانوروں یا ان کے جسم سے حاصل کی جانے والی کوئی چیز انسانوں کی بیماریوں کا علاج کر سکتی ہے؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































