BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا اور جنگ کے خاتمے کے ساتھ تیل کی قیمتیں بھی گر جائیں گی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ انھوں نے امریکی نشریاتی ادارے ایگزیوس کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکی مذاکرات کار اس ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔
ایران کا امریکہ کے دو سمندری ڈرونز پکڑنے کا دعویٰ: ریمس 600 اور ڈائیو-ایل ڈی کیا ہیں؟
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک ماہ میں دو امریکی سمندری ڈرونز اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فورسز نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر پانی سے نکالے گئے ڈرون کو دکھایا گیا ہے۔ تاہم ایران نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کارروائی کب کی گئی تھی۔
کشمیر میں 66 سال قبل ’سکول ٹیچر کے خوف‘ سے گھر چھوڑنے والے شخص کی واپسی پر گاؤں میں استقبال
سندیس کی عمر فقط 11 برس تھی جب وہ اپنے ایک سکول ٹیچر کے خوف کے سبب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر نکلے۔ شاید اس وقت انھیں علم نہیں تھا کہ ان کی اگلی چھ دہائیاں گھر سے دور گزریں گی اور ان کی واپسی پر انھیں سینے سے لگانے کے لیے ان کے والدین بھی زندہ نہیں ہوں گے۔
صدیوں سے سمندر میں ڈوبا ہوا چولا سلطنت کا دارالحکومت جہاں دن رات بازار کھلے رہتے تھے
تامل ناڈو کے آثارِ قدیمہ سروے کے مطابق پومپوہار چوتھی صدی قبل مسیح میں ایک خوشحال ساحلی شہر تھا۔ یہ شہر ایک زمانے میں چولا حکمرانوں کا دارالحکومت بھی رہا۔
’معصوم لوگوں کا قتل غلط ہے‘: آئرش فٹبالر کا اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ اور دیگر کھلاڑیوں کا سیاہ پٹیاں باندھنے کا فیصلہ
آئرلینڈ کے گول کیپر گیون بازونو نے اسرائیل کے خلاف فٹبال میچ کا بائیکاٹ کیا ہے تاہم دیگر کھلاڑی اتوار کو ہنگری میںنیشنز لیگ کے اس میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے بلکہ وہ ’غزہ تنازع میں جان گنوانے والے تمام افراد کی یاد میں‘ سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔
26 سالہ شخص کے جسم سے بچہ دانی برآمد، بانجھ پن کے ٹیسٹ کے دوران نایاب حالت کا انکشاف
دہلی میں 26 سالہ شخص کے جسم میں رحم اور رحم کی نالیاں موجود ہونے کا انکشاف ہوا، جبکہ اس کے دونوں خصیے اپنی معمول کی جگہ پر نہیں تھے۔
’کرکٹ کھیل کر واپس جا رہے تھے کہ ویرانے میں ہم پر فائرنگ ہو گئی‘: لکی مروت میں شدت پسندوں کے حملے میں دو نوجوانوں سمیت تین افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں کے حملے میں دو نوجوان کرکٹرز سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
چترال کے قریب افغان سرحدی علاقوں میں طالبان فورسز کی مخالف گروہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاکتوں کے دعوے، ’اے ایف ایف‘ نامی گروپ کیا ہے؟
افغان کے مشرقی صوبے نورستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنیچر کی علی الصبح طالبان حکومت کا اپنے ایک مخالف گروہ کے ساتھ صوبے کے ضلع کامدیش کے گوردیش علاقے میں تصادم ہوا، جب جنگجوؤں نے طالبان حکومت کے سرحدی محافظوں کو اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی جب وہ ایک پہاڑی راستے سے گزر رہے تھے۔
مکسڈ مارشل آرٹس کی پاکستانی فاتح منیشا: ’ہمارا بھائی فائٹر تھا، اس کی خواہش تھی کہ ہم بھی فائٹر بنیں‘
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایم ایم اے فائٹر منیشا علی نے انگولا میں ہونے والے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ کے فائنل میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن لیونیلا ازابیل بلائیے کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی وہ اپنے مرحوم بھائی شہزاد کے نام کرتی ہیں، جنھوں نے انھیں مارشل آرٹس کی ابتدائی تربیت دی تھی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































