ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘

نیپال
وقت اشاعت

آج کل ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں ایک 'خیموں کا شہر' آباد ہے۔ اس موسم بہار میں 375 کوہ پیماؤں اور ان کے گائیڈوں سمیت تقریباً دو ہزار افراد ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بیس کیمپ ایورسٹ چوٹی کے جنوب میں سطح سمندر سے 5380 میٹر کے بلندی پر واقع ہے۔

نیپال
،تصویر کا کیپشنموسم بہار میں سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کا رخ کرتے ہیں
Presentational white space
نیپال
نیپال
Presentational white space

چوٹی سر کرنے کے حتمی مرحلے سے پہلے کوہ پیما بیس کیمپ سے اوپر نیچے آتے جاتے رہتے ہیں تاکہ وہ اتنی بلندی پر آکسیجن کی کمی کے عادی ہوجائیں۔

نیپال
Presentational white space

اس سال نیپال کی حکومت نے سروے ڈیپارٹمنٹ کے حکام پر مبنی ایک ٹیم بھی بیس کیمپ بھیجی ہے تاکہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کی تازہ پیمائش کر سکے۔

نیپال
،تصویر کا کیپشنماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں آباد خیموں کا شہر
Presentational white space

اس موسم بہار میں تقریباً 800 کوہ پیماؤں کو نیپال میں 30 مختلف ہمالیہ کی چوٹیاں سر کرنے کی اجازت ملی ہے۔ حکام کے مطابق ہر سال ایورسٹ سر کرنے کی اجازت طلب کرنے والے کوہ پیماؤں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نیپال
Presentational white space

گذشتہ ہفتے جب خلیجِ بنگال میں سمندری طوفان فانی آیا تھا تو اس کے باعث نیپال کے پہاڑوں پر بھی شدید برف باری ہوئی تھی۔ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کے بالائی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث بہت سے خیمے بھی اڑ گئے تھے۔

نیپال
Presentational white space

کوہ پیماؤں سے محفوظ مقامات پر جانے کا کہا گیا تھا تا کہ وہ سمندری طوفان کے اثرات سے بچ سکیں۔ تاہم جلد ہی موسم صاف ہو گیا اور کوہ پیما ایک مرتبہ پھر اپنی چڑھائی کے لیے تیاری کرنے میں مصروف ہو گیے۔

نیپال

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔