مسکان خان: حجاب پر پابندی کے خلاف مزاحمت کی علامت

،ویڈیو کیپشنانڈیا میں حجاب پر تنازع: ’پابندی کے باعث بہت ساری لڑکیاں امتحان نہیں دے سکیں‘
مسکان خان: حجاب پر پابندی کے خلاف مزاحمت کی علامت
وقت اشاعت

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر تنازع دسمبر سنہ 2021 میں اوڈوپی کے سرکاری پری یونیورسٹی گرلز کالج سے شروع ہوا تھا جب چھ مسلم طالبات کو حجاب کی وجہ سے کلاس روم میں داخل ہونے سے روک دیا گيا تھا۔

یہ معاملہ دھیرے دھیرے کرناٹک کے کئی ضلعوں تک پھیل گیا۔ بی جے پی کی ریاستی حکومت کی جانب سے حجاب پہننے پر لگائی جانے والی پابندی کی وجہ سے مسکان جیسی کئی لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوئی اور انھیں دوسرے متبادل ذرائع اپنانے پڑے۔

اب جبکہ کانگریس کی موجودہ حکومت نے پابندی ہٹا لی ہے تو ہم نے مسکان خان سے رابطہ کیا اور ان سے اس بارے میں بات کی۔