دولت اسلامیہ نے موصل میں عیسائی خانقاہ مسمار کر دی

وقت اشاعت

سیٹیلائٹ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے عراق میں ایک تاریخی عیسائی خانقاہ تباہ کر دی ہے۔

عراق کے شمالی شہر موصل کی پہاڑی پر واقع یہ خانقاہ 1400 پرانی تھی۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی سے ملنے والی سیٹیلائٹ تصاویر سے لگتا ہے کہ اس خانقاہ کو دولت اسلامیہ نے 2014 کے آخر میں اسی وقت تباہ کر دیا تھا جب اس نے موصل پر قبضہ کیا تھا۔

موصل میں موجود ایک کیتھولک پادری کا کہنا ہے کہ عیسائی تاریخ کو وحشیانہ طور پر تباہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ دولت اسلامیہ نے کئی خانقاہوں اور گرجا گھروں کو مسمار کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس شدت پسند تنظیم نے عراق میں نمرود، حضر اور نینوا جبکہ شام میں پیلمائرا میں آثارِ قدیمہ کو تباہ کیا ہے۔

اس عیسائی خانقاہ کو چھٹی صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔