فن تعمیر کو اجاگر کرنے والی چند حیرت انگیز تصاویر

مچھلی
،تصویر کا کیپشن’رات کو پانی کے عکس کی وجہ سے عمارتوں کا فن تعمیر ہمیں ایک مچھلی کی تصویر دکھاتا ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے اس مچھلی کا دل اب بھی زندہ ہے‘
وقت اشاعت

ہزاروں ووٹوں کی گنتی کے بعد آرٹ آف بلڈنگ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2019 کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ (سی آئی او بی) کے زیرِاہتمام یہ مقابلہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ تخلیقی صلاحیتوں اور ہمارے اردگرد کی تعمیراتی دنیا کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

ججز پرائز پیڈرو لوئس اجوری گویرا سائز کو ان کی سپین کے والنسیا میں واقع شہر سٹی آف آرٹس اینڈ سائنس کی تصویر کے لیے دیا گیا۔

ماسکو
،تصویر کا کیپشنمسٹر بوروموٹن کے مطابق ’ماسکو کا نیا میٹرو اسٹیشن مستقبل کے انداز میں بنایا گیا ہے‘

ماسکو میں میٹرو اسٹیشن کی اس حیرت انگیز تصویر کو پبلک چوائس ایوارڈ اسکندر بروموٹن سے نوازا گیا۔

عوامی ووٹوں کے حساب سے شارٹ لسٹ کی گئی دیگر تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

روس

یہ تصویر بھی روس میں لی گئی۔ ماضی میں ایسی عمارتیں جن میں بیرونی شکل و صورت اندر سے مختلف ہوتی تھی، بہت کم دیکھنے میں آتی تھیں۔ لیکن آج کل ایسی عمارات بہت عام ہو گئی ہیں

تصویر

ایفل برج (جسے ڈوم لوس I برج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی تصویر۔ فوٹوگرافر کے مطابق 'لوگ 'سینہورا دا اگونیا' کا انتظار کر رہے تھے جو پرتگال کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس گلی سے گزرتے میں نے یہ خوبصورت منظر دیکھا۔۔ پُل ، سبز رنگ کے کراس اور اس سب سے ہم آہنگی ہوتی عمارت'

رنگ

رنگوں کا امتزاج: یہ تصویر پرانے اور نئے فن تعمیر کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتی ہے

تصویر

فوٹوگرفر مرلیلا روزا از اگنیس سانویتو کے مطابق 'جب میں نے اس ماڈرن اپارٹمنٹ کمپلیکس) کی تصویر کھینچی تو مجھے یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوا۔ فوٹو گرافی میں روشنی اور رنگوں کا احساس جس سے میں سب سے زیادہ لطف اٹھاتی ہوں اور جو میرے کام کے لیے بھی بہت اہم ہیں'

تصویر

بینک کی یہ تصویر جوناتھن والینڈ نے لندن میں کھینچی

تصویر

سمندر اور انسان کا تعلق ظاہر کرتی یہ تصویر ڈیوڈ مارٹن ہمانی بیدویا نے پیرو میں کھینچی: 'فطرت میں انسان کی مداخلت ہمیشہ خرابی نہیں لاتی۔ یہ تصویر ایک ایسی بالکونی کو دکھاتی ہے جہاں سے لوگ اس کی بہتر طرح سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں'۔

تصویر

پولینڈ کے دارالحکومت راکلا میں نیشنل فورم آف میوزک کے زیر زمین داخلی راستوں میں سے ایک کا فضائی نظارہ۔

تصویر

ہاؤس آف دی بلیک میڈونا جمہوریہ چیک کے پراگ علاقے 'اولڈ ٹاؤن' میں ایک عمارت ہے جسے 1911 اور 1912 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔

تصویر

ابوظہبی میں لی گئی یہ تصویر انسانوں اور عمارتوں کے مابین ضروری تعلق کی ایک مثال ہے۔ ٹاور کے دیوہیکل شیشوں کی صفائی میں مصروف افراد کے بغیر عمارت کافی بدصورت نظر آئے گی۔

مشرقی سسیکس میں

یہ تصویر مشرقی سسیکس کی ایک عمارت کی ہے جس کے ڈیزائنر اسے 'دنیاوی مسائل کا ایک خوبصورت اور کشش حل' پکارتے ہیں۔

تصاویر بشکریہ چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ۔