شارک کے حملے میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت

شارک
،تصویر کا کیپشنشارک سے متنبہ کرنے کے لیے یہ بورڈ لگایا جاتا ہے
وقت اشاعت

مغربی آسٹریلیا میں ایک 17 سالہ لڑکی سرفنگ کے دوران شارک کے حملے میں ہلاک ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پیر کو شام چار بجے جب لڑکی کو ان کے والد نے سمندر سے نکالا تو وہ شدید طور پر زخمی تھی اوربعد میں ہسپتال میں ان کی موت ہو گئی۔

لڑکی کے ساتھ ان کی والدہ اور دو بہن بھائی بھی موجود تھے۔

یہ لوگ ایسپرانس کے پاس معروف سرفنگ کی جگہ پر تھے۔

بیچ

خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال میں مغربی آسٹریلیا میں شارک کا یہ تیسرا حملہ ہے جس میں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

اسی علاقے میں آخری بار شارک کا حملہ سنہ 2014 میں ہوا تھا جس میں ایک شخص کو اپنے بازوؤں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

ایک پیشہ ور ماہی گیر نیول مانسٹیڈ نے کہا کہ اب وہ وہاں سرفنگ نہیں کریں گے۔

ایمبولینس
،تصویر کا کیپشنہسپتال میں لڑکی کی موت ہو گئی

ویسٹ آسٹریلین نامی اخبار کو انھوں نے بتایا کہ اسی جگہ پر اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ’اس میں میرا بیٹا بھی شامل ہو سکتا تھا۔‘

بیچ کو کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور اس دوران حکام اس واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔