موصل کی جنگ، دولت اسلامیہ کی دفاعی پوزیشنیں

موصل
وقت اشاعت

سیٹیلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں کے مطابق نام نہاد دولت اسلامیہ نے عراق کے شمالی شہر موصل میں اہم روٹس پر کئی رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔

امریکی جیو پولیٹیکل انٹیلیجنس کمپنی سٹریٹفور کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر 31 اکتوبر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے جنوبت حصے میں دفاعی مقاصد کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

دولت اسلامیہ نے شہر کے جنوبی حصے میں واقع ہوائی اڈے کے ارد گرد کئی عمارتوں کو بھی تباہ کیا ہے تاکہ عراقی فوج کی پیشقدمی پر نظر رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ موصل کو دولت اسلامیہ سے آزاد کرانے کے لیے 50 ہزار سکیورٹی فورسز، کرد پیشمرگہ، سنی عرب قبائل اور شیعہ ملیشیا حصے لے رہے ہیں۔

مغربی ہائی وے 1، موصل

موصل

سٹریٹفور کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم روٹس پر جو رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں وہ سیمنٹ اور ملبے سے تعمیر کردہ ہیں۔

دیگر علاقوں میں جنگجوؤں نے اشیا اکٹھی کر کے رکاوٹ بنائی ہے۔

موصل کی ہائی وے 1 پر

موصل

سٹریٹفور کے مطابق دولت اسلامیہ کی جانب سے بنائی گئی دفاعی رکاوٹیں عراقی سکیورٹی فورسز کے لیے بڑا چیلنج ہوں گی۔

امریکی جیو پولیٹیکل انٹیلیجنس کمپنی کے بقول یا تو عراقی سکیورٹی فورسز کو اپنا رخ تبدیل کرنا ہو گا تاکہ دولت اسلامیہ کے جبگجوؤں کے بالکل سامنے نہ آئیں یا پھر کھلے علاقے میں سے گزریں جہاں جنگجوؤں نے اپنی پوزیشنیں مستحکم کی ہوئی ہیں۔

وادی ہجر، موصل

موصل

موصل کے جنوبی ضلع وادی ہجر میں کئی سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

موصل

ہوائی اڈہ، موصل

موصل

موصل کے ایئر پورٹ سے شمال کی جانب کئی سڑکوں پر متعدد رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ایئر پورٹ اور فوجی بیس کے ارد گر تقریباً تمام عمارتیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

موصل