جب چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی
جب چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی
وقت اشاعت
دیکھیے وہ لمحہ جب ایک پولیس اہلکار نے اس 49 سالہ مسافر کی جان بچائی جو چلتی ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے پھسل گیا تھا۔ انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش کے اننت پور ریلوے سٹیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں روی کمار کو اپنا توازن کھوتے اور ٹرین کے ساتھ گھسٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک پولیس کانسٹیبل فوراً مدد کے لیے پہنچا اور ان کا کالر پکڑ کر محفوظ مقام پر کھینچ لیا۔



