جان کیری کے دورہ انڈیا کا آغاز ٹریفک جام سے

وقت اشاعت

جب وی آئی پی حضرات انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کو دورے کرتے ہیں تو اُن کے خیال میں سڑکیں ایسی ہوتی ہیں۔

لیکن عام افراد کچھ اس طرح کی ٹریفک میں گاڑی چلاتے ہیں۔

مون سون کی بارش کے دوران تو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہت ہی سست ہو جاتی ہے اور ہر طرف ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں ہی دکھائی دیتی ہیں۔

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو طرفہ مذاکرات کے لیے دلی آئے لیکن بارش نے اُن کے وی آئی پی سٹیٹس کا بھی خیال نہیں رکھا۔

اطلاعات کے مطابق اُن کا قافلہ خالی سڑک پر فراٹے بھرنے کے بجائے ایک گھنٹے سے زیادہ ٹریفک میں پھنسا رہا۔

یہ بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ عموماً وی آئی پیز کے سڑکیں خالی کروا دی جاتی ہیں اور انھیں قطاروں میں کھڑے نہیں ہونا پڑتا۔

انڈیا اور جان کیری کا ٹریفک میں پھنس جانے کا چرچہ سوشل میڈیا پر بھی ہوا۔ جیسے کے ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ نئی دلی میں شدید بارش کی وجہ سے جان کیری کا قافلہ پانی سے بھری سڑکوں میں پھنس گیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ نئی دلی میں ٹریفک میں پھنس گئے۔

ٹویٹر نے ایک صارف نے لکھا کہ جان کیری نے اپنے انڈیا کے دورے کا آغاز ٹریفک جام سے کیا ہے۔ جیسا دیس ویسا بھیس۔