ڈھاکہ: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گروپ کے ٹھکانے پر ریڈ، عورت نے اپنے آپ کو اڑا دیا

bangladesh
وقت اشاعت

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک عورت نے اپنے آپ کو دھماکے سے وقت اڑا دیا جب پولیس نے ایک مکان پر دھاوا بولا۔

وزیر داخلہ اسدالزمان خان کا کہنا ہے کہ اس عورت کا تعلق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گروپ سے تھا۔

اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں یہ پہلا موقع ہے جس میں ایک عورت خودکش بمبار ہو۔

ہفتے کی شب پولیس نے ایک مکان پر ریڈ کی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو دیگر خواتین اور دو بچوں نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔

ہلاک ہونے والے خاتون اور مرد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مکان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ تھی۔

یاد رہے کہ جولائی میں مسلح حملہ آوروں نے ایک کیفے پر حملہ کیا جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گروپ سے تھا۔