منگولیا کی تیرہ برس کی شکاری

وقت اشاعت

منگولیا سے تعلق رکھنے والی اشول پان باز کےساتھ شکار کرنے والی دنیا کی واحد بچی ہیں۔

فوٹوگرافر اشر سوئیدینسکی کے مطابق اس خطے سے تعلق رکھنے والے بچے بازوں سے بالکل نہیں ڈرتے بلکہ وہ بچپن ہی سے ان کی مدد سے خرگوش اور لومڑی کا شکار کرتے ہیں۔

منگولیا کےالتائی پہاڑی سلسلے سے تعلق رکھنے والے قزاق قبیلے کے لوگ سنہرے بازوں کے ساتھ شکار کرتے ہیں۔

اس علاقے میں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک گر جاتا ہے۔

بازوں کو قید کر کے نہیں پالا جاتا بلکہ انھیں کم عمری ہی میں ان کے گھونسلوں سے نکال کر تیار کیا جاتا ہے۔

ہنستی مسکراتی اشول پان دو ہزار سال پرانے اس مشعلے سے بہت محظوظ ہوتی ہیں۔