اسلام آباد مذاکرات: امریکی نائب صدر کی اسلام آباد آمد
اسلام آباد مذاکرات: امریکی نائب صدر کی اسلام آباد آمد
جمعے کی شب ایرانی وفد کی آمد کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ایئرپورٹ پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے علاوہ پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل سنیچر کی سہہ پہر شروع ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔






