وائٹ ہاؤس کے باہر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں پر فائرنگ

،ویڈیو کیپشن
وائٹ ہاؤس کے باہر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں پر فائرنگ
وقت اشاعت

سنیچر کی شام وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹ سروس کے مطابق سنیچر کی شام چھ بجے کے بعد 17 ویں سٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو کے علاقے میں ایک شخص نے اپنے بیگ سے ہتھیار نکالا اور فائرنگ شروع کر دی۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہاں موجود اے بی سی کی ایک رپورٹر نے زمین پر جھک کر خود کو محفوظ کیا۔