آسٹریلیا میں طوفان اور بارشیں، تین ہلاک

وقت اشاعت

آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان سے اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ طوفان سے دریاؤں سے پانی باہر آ گیا ہے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

مشرقی ساحلی علاقے نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ اور تسمانیہ میں بارش ہو رہی ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

سڈنی کے ساحلی علاقے پر لاکھوں ڈالر مالیت کے مکانوں کو زبردستی خالی کروایا گیا ہے۔ تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث ان مکانوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔

طوفان کے باعث ساؤتھ ویلز کے علاقے میں 86 ہزار مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک شخص کی لاش ملی ہے جو دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔