2021: کورونا وائرس کی وبا کے دوران پابندیوں کے سائے اور نئی امیدوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز

آسٹریلیا
وقت اشاعت

آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر سال کی طرح سڈنی کے ہاربر برج پر آتش بازی سے 2021 کا استقبال کیا گیا۔

سڈنی

سڈنی میں لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ وبا کے باعث گھر پر رہ کر ٹی وی پر یہ نظارہ دیکھیں۔

سڈنی کے ہاربر برج کا 31 دسمبر 2019 اور 31 دسمبر 2020 کا منظر

سڈنی کے ہاربر برج کے مناظر: 31 دسمبر 2019 (بائیں) بمقابلہ 31 دسمبر 2020 (دائیں)

آکلینڈ

تاہم نیوزی لینڈ میں جہاں سرحد پر سخت اقدامات اور لاک ڈاؤن سے وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، وہاں نئے سال کی تقریبات معمول کے مطابق ہوئیں۔

آکلینڈ

آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر آتش بازی کا نظارہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے۔

بیجنگ

بیجنگ میں لائٹ شو کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن شہر کو سجانے کے لیے فانوس لگائے گئے ہیں

فرانس

فرانس میں دو لاک ڈاؤن لگائے جا چکے ہیں اور نئے سال کے موقع پر بارز، ریتسوران اور ثقافتی میلوں پر پابندی رہے گی۔ قوانین پر عمل درآمد کے لیے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

لندن

لندن میں ویسٹ منسٹر برج اور لندن آئی کا ایک منظر۔ لندن آئی پر ہونے والی تقریب کو دیکھنے کے لیے عموماً کئی گھنٹوں پہلے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو جاتی ہے لیکن پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ لوگ نئے سال کو اپنے گھروں میں رہ کر خوش آمدید کہیں۔

پاکستان میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے 2021 کا استقبال کریں۔

انڈیا نے دلی اور کئی دوسرے شہروں میں نئے سال کے موقع پر رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج سے ترکی میں چار دن کا کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔