امریکی صدر ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کی تصویری جھلکیاں

وقت اشاعت

صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے سہ روزہ سرکاری دورے کے پہلے دن کی جھلکیاں جس میں ان کے ہمراہ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ان کے بچے بھی شامل ہیں۔

جب صدر ٹرمپ ملکہ ایلزبیتھ سے ملنے کے لیے بکنگھم پیلیس پہنچے تو انھیں 41 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سوموار کوصدر ٹرمپ کی مصروفیات کی تصویری جھلکیاں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

جب لندن سے مشرق کی جانب سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر امریکی صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اپنے طیارے، ایئرفورس ون سے اتریں تو کچھ ہی دیر کے بعد صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انھوں نے میئر کو 'شکست خوردہ' کہا۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

یہ ٹویٹ میئر صادق خان کی ان ٹویٹس کے بعد جاری ہوئیں جن میں میئر نے کہا تھا کہ ’برطانیہ کو صدر ٹرمپ کے دورے کے موقعہ پر سرخ قالین نہیں بچھانا چاہیے۔‘

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

برطانیہ کے وزیرِ خارجہ جیریمی ہنٹ نے سٹینسٹڈ ائیر پورٹ پر صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

صدر ٹرمپ اپنے ہیلی کاپٹر 'میرین ون' میں سوار ہو کر ایئر پورٹ سے لندن پہنچے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

صدر ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر لندن کی فضا میں اڑ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے لندن کے دریا ٹیمز کے ایک پل واگزال پر صدر ٹرمپ کے خلاف مزاحمت کا ایک بینر آویزاں کیا۔ واگزال برج کے قریب ہی امریکی سفارت خانہ ہے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

امریکی صدر ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر لندن میں امریکی سفیر کی رہائیش گاہ 'وِنفیلڈ ہاؤس' کے سبزہ زار میں اترا۔ صدر ٹرمپ اس رہائش گاہ میں قیام کریں گے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

بکنگھم پیلس میں صدر ٹرمپ کی آمد سے پہلے عوام محل کے گارڈز کی تبدیلی کے منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بکنگھم پیلس کی ایک کھڑکی سے باہر کا منظر دیکھ رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری سارا سینڈرز اور صدر کے ایک مشیر کِلیین کونوے بکنگھم پیلس کی ایک کھڑکی میں کھڑے صدر ٹرمپ کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

'میرین ون' صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو لے کر بکنگھم پیلس کے میدان میں اترا۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

دچز آف کارنوال اور شہزادہ چارلس امریکی صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ بکنگھم پیلس کے باغ میں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

ملکہ الزیبتھ دوئم صدر ٹرمپ کا بکنگھم پیلس میں خیر مقدم کر رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

صدر ٹرمپ پیلس میں ہونے والی تقریب میں گارڈز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

(بائیں سے دائیں) خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، ملکہ الزیبیتھ دوئم، صدر ٹرمپ، شہزادہ چارلس اور ّچز آف کارنویل کیمیلا۔

(بائیں سے دائیں) خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، ملکہ الزیبیتھ دوئم، صدر ٹرمپ، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال کیمیلا۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

بکنگھم پیلس میں دوپہر کے نجی کھانے کے بعد صدر ٹرمپ کو شاہی محل میں موجود شاہی نوادرات اور شاہی تصاویر (شاہی فن پارے) دکھائے گئے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

ان فن پاروں میں وہ نوادرات بھی شامل تھیں جن کا کوئی نہ کوئی تعلق امریکہ سے تھا۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

اس تصویر میں شہزادہ ہیری بھی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ انھوں نے بھی نوادرات دیکھیں۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

ڈیوک آف یارک صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو ویسٹ مِنسٹر ایبے لے گئے جہاں انھوں نے نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھایی۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

روانہ ہونے سے قبل انھوں نے ملاقاتیوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیے۔

صدر ٹرمپ میلانیا الزبیتھ برطانیہ

اس کے بعد شہزادہ چارلس اور دچز آف کارنوال نے مہمانوں کے لیے کلیرنس ہاؤس میں چائے کا اہتمام کیا ہوا تھا۔

تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔