محمد علی کی زندگی کی جھلکیاں تصاویر میں

وقت اشاعت

محمد علی امریکی ریاست کینٹکی میں 17 جنوری 1942 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 12 سال کی عمر میں باکسنگ شروع کی اور سنہ 1960 روم میں ہونے والے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتا۔

محمد علی نے پروفیشنل باکسنگ کا آغاز 18 سال کی عمر میں کیا۔ اور سنہ 1963 میں لندن میں ہونے والے فیفٹی راؤنڈ ناک آؤٹ مقابلوں میں مقامی ہیرو ہنری کوپر کو شکست دی۔

لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے 55 ہزار افراد موجود تھے۔

فروری سنہ 1964 میں محمد علی کا پہلا فوٹو شوٹ۔ اُس وقت انھوں نے ناقابل شکست ورلڈ چیمپیئن سونی لسٹن کو شکست دی۔

لسٹن کو شکست دینا باکسنگ کی تاریخ میں ایک بہت بڑا اپ سیٹ تھا۔

پہلے راؤنڈ میں لسٹن کو ناک ڈوان کرنے کے بعد محمد علی چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ اُٹھ کر اُن سے مقابلے کریں۔

نومبر 1965 میں محمد علی نے سابق چمپئین فلائیڈ پیٹرسن کو شکست دی۔

محمد علی مئی 1966 میں ہنری کوپر سے مقابلہ کرنے کے دوبارہ لندن آئے تو اُن کے برطانوی مداح اُن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اُمڈ آئے۔

محمد علی مقابلہ شروع ہونے سے پہلے رنگ میں تیاری کرتے ہوئے۔

اس مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں برطانوی باکسر محمد علی کے مکے سے زخمی ہو گئے۔ سنہ 2011 میں ہنری کوپر کے انتقال پر محمد علی نے کہا تھا کہ ’میں اپنے پرانے دوست کو بہت یاد کروں گا۔ وہ ایک عظیم انسان اور عظیم باکسر تھے۔‘

سنہ 1978 میں اپنے ٹائٹل کے دفاع میں لیئون سپنکس سے شکست کھانے کے نو ماہ بعد محمد علی نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس کے بعد 1980 میں وہ نئے ورلڈ چیمپیئن لیری ہومز کو چیلنج کرنے لیے باکسنگ رنگ میں آئے تھے۔

ہومز کو شکست دینے کے بعد محمد علی ریٹائر ہو گئے اور اس سے ہیوی ویٹ باکسنگ میں ایک خلا پیدا ہو گیا۔ باکسنگ کی دنیا میں اس خلا کو 1980 کی دہائی کے نصف میں مائیک ٹائیسن نے پورا کیا۔

سنہ 1980 میں پتہ چلا کہ محمد علی پارکنسنز سنڈروم میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا۔ 1966 میں اٹلانٹا میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ہزاروں افراد نے انھیں دیکھا۔

1960 میں اولمپکس مقابلوں میں جیتا ہوا تمغہ انھیں دوبارہ دیا گیا۔ گو کہ یہ کہانی بھی متنازع ہے لیکن محمد علی نے کہا تھا کہ سفید فام افراد کے لیے مخصوص ہوٹل میں داخلے سے منع کرنے پر انھوں نے اولپمکس میں جیتا گیا تمغہ دریا میں پھینک دیا تھا۔

محمد علی کی بیٹی لیلیٰ نے بھی بعد میں اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ کے رنگ میں قدم رکھا۔ اور 15 سال کی عمر میں پروفیشنل باکسنگ شروع کی۔

سنہ 2001 میں ہالی وڈ میں محمد علی پر ایک فلم بنی۔ جس میں ول سمتھ نے محمد علی کردار ادا کیا۔ اپنی خراب صحت کے باوجود محمد علی عوام کی نظروں میں رہے اور وہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والی اجتماعات میں شرکت کرتے تھے۔

2012 میں لندن میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں محمد علی نے شرکت۔ اس تصویر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی موجود ہیں۔