BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, ایران کا امریکہ پر خطے کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ‘ میں دھکیلنے کا الزام، ٹرمپ کی دھمکی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی ظاہر کرتی ہے کہ وہ خطے کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ‘ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے صدر ٹرمپ کی ایران کو منگل تک دی گئی مہلت کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں
امریکی فوجی کی بازیابی کا مشن ایران کی صلاحیت اور ٹرمپ کے ارادوں کے بارے میں کیا واضح کرتا ہے؟
اگر امریکی دعووں کو درست مانا جائے تو کئی گھنٹوں تک امریکی فوجی ایرانی زمین پر رہے جس کے دوران دو پھنس جانے والے طیاروں کو خود ہی تباہ کر دیا گیا اور ان کے متبادل بھیجے گئے۔ اس کی وجہ سے ٹرمپ کا حوصلہ بڑھ سکتا ہے اور امریکی انتظامیہ کو یہ مشن اس بات پر قائل کر سکتا ہے کہ ایران میں اہداف کے خلاف زمینی یا سمندری کارروائی کامیاب ہو سکتی ہے
’ایرانی فوج قریب پہنچ رہی تھی‘: امریکی فوج نے پہاڑ کی دراڑ میں چھپے اہلکار کو کیسے بازیاب کروایا؟
اطلاعات کے مطابق سی آئی اے نے دھوکا دینے کے لیے ایران میں یہ خبر بھی پھیلائی کہ امریکی افواج پہلے ہی دوسرے اہلکار کو تلاش کر چکی ہیں
جرمن شہریوں کو بیرون ملک جانے کے لیے فوج کی اجازت کیوں درکار ہو گی؟
جرمنی کی شہریت رکھنے والے ایسے مرد حضرات جن کی عمر 17 سے 45 سال کے درمیان ہے اب ملک سے باہر فوج کی اجازت کے بغیر شاید نہ جانے پائیں۔
مشرف طیارہ ہائی جیکنگ کیس: جب نواز شریف کو پی آئی اے طیارے کے اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی
چھ اپریل سنہ 2000 کو کراچی میں ایک عدالت نے نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 805 جس میں جنرل مشرف سوار تھے، کے اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔ تقریباً نو سال بعد سپریم کورٹ نے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لیے دنیا کے پانچ محفوظ ترین ملک
وہ کون سے پانچ ملک ہیں جو اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ہیں، اور ان ممالک میں جا کر کون کون سے مقامات دیکھے جائیں؟
ایران جنگ سے متعلق چینی سفارتکاری: خلیجی ممالک پر حملوں کی مخالفت بھی اور آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے طاقت کا استعمال بھی مسترد
ایسے وقت میں جب بحرین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل دیگر ممالک اقوام متحدہ کے ذریعے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے اقدامات پر زور دے رہے ہیں، چین ایران اور خلیجی ریاستوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بااثر نجومی کی درجنوں سیکس ویڈیوز وائرل، ریپ کے آٹھ مقدمات درج: ’خود کو بھگوان کا روپ کہتے، خواتین کو دھمکاتے کہ اگر سیکس نہیں کیا تو شادی ٹوٹ جائے گی‘
نجومی اشوک کھرات پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر خواتین کے کھانے اور پانی میں نشہ آور چیز ملا کر ان کا ریپ کرتے تھے۔
ایران میں جہازوں پر میزائل حملے: جب ایک پاکستانی ملاح بستر میں ہلاک جبکہ دوسرا 24 گھنٹے سمندر میں رہنے کے باوجود بچ گیا
میزائل حملے کے سبب حسن کا جہاز ڈوب گیا تھا لیکن سمندر میں 24 گھنٹے گزارنے کے باوجود وہ زندہ رہے اور طویل سفر کے بعد پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
’گرینڈ آپریشن‘: دھورندھر ٹو کی ریلیز کے بعد انڈین سوشل میڈیا پر لیاری میں جاسوسوں کے پکڑے جانے کی بازگشت
مارچ 2026 میں انڈین فلم ’دھورندھر: دی ریوینج‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی انڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے لیاری میں انڈین جاسوسوں کو پکڑنے کے لیے ایک ’گرینڈ آپریشن‘ شروع کیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































