آسکرز ایوارڈ 2017: تصاویر میں

بیری جینکنز
،تصویر کا کیپشناتوار کی شب آسکرز کی تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صوررتحال پیدا ہوئی جب بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے جیتنے والی فلم مون لائٹ کے نام کی جگہ لا لا لینڈ کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔
وقت اشاعت
وارن بیٹی
،تصویر کا کیپشناس غلط فہمی کی وجہ ایوارڈ کا اعلان کرنے والے وارن بیٹی کو دیا جانے والا غلط لفافہ تھا۔
Warren Beatty and La La Land
،تصویر کا کیپشنچند منٹ کی غلط فہمی کے بعد لا لا لینڈ کے پروڈیوسر نے مائیک پر آ کر اعلان کیا کہ ایوارڈ کی فاتح فلم دراصل مون لائٹ ہی ہے
کیسی ایفلیک
،تصویر کا کیپشنبہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے 'مانچسٹر بائی دا سی' میں اداکاری پر حاصل کیا۔ اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ ڈینزل واشنگٹن جیسے منجھے ہوئے اداکار سے تھا
ایما سٹون
،تصویر کا کیپشنلا لا لینڈ کو مجموعی طور پر چھ ایوارڈ ملے جن میں ایما سٹون کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ہے۔ یہ سٹون کا پہلا آسکر ہے۔ وہ اس سے قبل 2015 میں فلم برڈ مین کے لیے بھی نامزد ہوئی تھیں۔
مہرشالا علی
،تصویر کا کیپشنمہرشالا علی نے فلم مون لائٹ کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ وہ 2014 کے بعد سے یہ انعام جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار بنے۔
وایولا ڈیوس
،تصویر کا کیپشنبہترین معاون اداکارہ کا انعام سیاہ فام اداکارہ وایولا ڈیوس نے جیتا۔ انھوں نے 'فینسز` میں روز نامی کردار کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
Oscars Awards Show
،تصویر کا کیپشن89ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی
جسٹن ٹمبرلیک
،تصویر کا کیپشنگلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے تقریب کے آغاز میں آسکر کے لیے نامزد نغمہ ’کانٹ سٹاپ دا فیلنگ‘ گایا۔
الیہاندرو برتولازی، جیورجیو گریگورینی اور کرسٹوفر نیلسن
،تصویر کا کیپشنالیہاندرو برتولازی، جیورجیو گریگورینی اور کرسٹوفر نیلسن کو فلم سوئسائیڈ سکواڈ کے لیے بہترین میک اپ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کولین ایٹوڈ
،تصویر کا کیپشنکولین ایٹوڈ نے اپنا چوتھا آسکر ایوارڈ ’فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم‘ کے لیے حاصل کیا۔ اس سے قبل وہ کاسٹیوم ڈیزائن کے لیے 2011 میں ایلس ان ونڈر لینڈ، 2006 میں میموائرز آف گیشا اور 2003 میں شکاگو کے لیے یہ اعزاز جیت چکی ہیں۔
آسکرز
،تصویر کا کیپشنتقریب کے شرکا کے لیے مٹھائیوں کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ گرائے گئے
کیرولین واٹرلو اور ہدایتکار ایزرا ایڈلمین
،تصویر کا کیپشنبہترین دستاویزی فیچر فلم کا ایوارڈ او جے: میڈ ان امریکہ کو ملا جسے وصول کرنے کے لیے پروڈیوسر کیرولین واٹرلو اور ہدایتکار ایزرا ایڈلمین سٹیج پر آئے
کیون او کونل
،تصویر کا کیپشنکیون او کونل کو ہیک سا رج کے لیے بہترین ساؤنڈ مکسنگ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل وہ 21 مرتبہ آسکرز کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم یہ ان کا پہلا ایوارڈ ہے۔
Dev Patel watches Jimmy Kimmel lift Sunny Pawar
،تصویر کا کیپشنمیزبان جمی کمیل نے تقریب کے دوران فلم لائن کے اداکار سنی پوار کو گود میں اٹھا لیا
زوٹوپیا کی کاسٹ
،تصویر کا کیپشنبہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ زوٹوپیا کے حصے میں آیا
مائیکل جے فوکس اور سیتھ روگن
،تصویر کا کیپشنفلم بیک ٹو فیوچر کو یاد کرنے کے لیے مائیکل جے فوکس اور سیتھ روگن اس فلم کی مشہور کار ڈیلوریئن میں بیٹھ کر سٹیج پر آئے
آسکرز
،تصویر کا کیپشنبہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ وائٹ ہیلمٹس کو دیا گیا۔ یہ فلم شام میں فضائی حملوں کے بعد امدادی کارروائیاں کرنے والے افراد کے بارے میں ہے۔
آسکرز
،تصویر کا کیپشنہر سال کی طرح اس بار بھی گذشتہ برس کے دوران انتقال کر جانے والے اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے نام تقریب کے دوران سکرین پر دکھائے گئے