بحر اوقیانوس میں طیارہ گرنے کے بعد 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا
بحر اوقیانوس میں طیارہ گرنے کے بعد 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا
وقت اشاعت
فلوریڈا کے ساحل سے تقریباً 282 کلومیٹر دور ایک معمول کی پرواز تکنیکی خرابیوں کے باعث اٹلانٹک میں گر گئی۔ اس طیارے پر گیارہ لوگ سوار تھے جو کئی گھنٹوں تک ایک لائف رافٹ میں سمندر پر تیرتے رہے۔
انھیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان تک مدد پہنچے گی یا نہیں ایک تربیتی مشن پر موجود امریکی فضائیہ کی ریسکیو ٹیم کو ان کا ہنگامی سگنل ملا جس کے بعد انھوں نے ان تمام لوگوں کو ریسکیو کر لیا۔
اس ریسکیو آپریشن میں شامل طیارے کی کمانڈر میجر الزبتھ پیواٹی کے مطابق اتنے لوگوں کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔



