فرانس میں تاریخی ٹاؤن ہال آگ لگنے سے زمین بوس
فرانس میں تاریخی ٹاؤن ہال آگ لگنے سے زمین بوس
وقت اشاعت
فرانس کے شہر لیموز میں ملک گیر احتجاج کے دوران ایک کلاک ٹاور کا مینار آگ کے شعلوں میں گھِر کر گِر گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مظاہرین نے ٹاؤن ہال کو آتشزنی سے 'بڑی حد تک تباہ' کر دیا تھا۔ سنیچر کے روز تعلیمی معیار اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق خدشات پر ہونے والے تازہ مظاہروں کے دوران فرانس بھر میں پرتشدد واقعات پیش آئے۔ اندازاً پانچ لاکھ پچاس ہزار افراد سڑکوں پر نکلے۔ فرانسیسی حکومت کے بقول تشدد میں 'اضافے' کے دوران کم از کم 1,200 افراد کو گرفتار کیا گیا۔



