BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
پاکستان کی جوہری صلاحیت، ترکی کی دفاعی صنعت اور سعودی عرب کی مالی طاقت: مکہ معاہدے سے کون سا ملک کیا فائدہ حاصل کر پائے گا؟
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی جوہری صلاحیت، سعودی عرب کی مالی طاقت اور ترکی کی تیزی سے ترقی کرتی دفاعی صنعت کو یکجا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے میں شامل تینوں ممالک اِس سے کیا فائدہ کر سکتے ہیں اور اس اتحاد کو کیا چیلنجز درپیش ہوں گے؟
بٹوارے کی کہانی: گھر میں رہنے والے ’مانوس اجنبی‘ کے نام چند خطوط
بٹوارے کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا سوچنے کی بہت ضرورت ہے کہ یہ صرف دو خاندان نہیں ہیں، ان جیسے شاید ہزاروں، لاکھوں لوگ ایسا ہی سوچتے ہوں۔ بٹوارہ بہت سال پہلے ہو چکا، اب اسے تسلیم کرتے ہوئے ساتھ ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔
انڈین خاندان کا برطانیہ سے 109 سال قبل دیے گئے 35 ہزار روپے قرض کی واپسی کا مطالبہ: ’ہمارے پڑدادا امیر تاجر تھے‘
روٹھیا خاندان کے پاس 4 جون سنہ 1917 کی جاری کردہ ایک دستاویز موجود ہے، جس میں برطانوی حکومت کو 35 ہزار روپے دیے جانے کا ذکر درج ہے۔ خاندان کے مطابق یہ رقم بھوپال ایجنسی میں برطانوی حکومت کے پولیٹیکل ایجنٹ کے حوالے کی گئی تھی۔
’متعدد سیلرز نے سمندر میں چھلانگ لگانے کا سوچا‘: امریکی طیارہ بردار جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لِنکن‘ پر حالات تشویش کا باعث کیوں؟
حالیہ رپورٹس کے مطابق ایران جنگ سے قبل مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لِنکن‘ پر تعینات عملے کے سینکڑوں اراکین کو خوراک کی قلت، بگڑتی ذہنی صحت اور دیگر مسائل کا سامنا ہے جبکہ بعض سیلرز نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگانے کا بھی سوچا۔
لائیو, طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا فیض آباد کے میئر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن منصور ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان مخالف گروہ ’نیشنل ریزسٹنس فرنٹ‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے چھاپے میں ’غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث‘ 258 غیر ملکی گرفتار
ایف ائی اے کے اہلکار کے مطابق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ غیرملکی شہری وزٹ، سیاحتی یا کاروباری ویزوں پر پاکستان آئے تھے اور یہ غیرملکی شہری غیرقانونی طور پر کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پہلی نظر کی محبت، مگر شادی سے پہلے ثابت کرنا تھا کہ وہ بہن بھائی نہیں
آڈری اپنی پہلی ملاقات کو ’پہلی نظر کی محبت‘ قرار دیتی ہیں، لیکن دونوں کے ذہن میں ایک تشویش موجود تھی: کیا یہ محض رومانوی کشش تھی یا پھر کسی جینیاتی تعلق کا نتیجہ؟
پشاور میں مبینہ طور پر ’شادی سے انکار‘ کرنے پر لڑکے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں خاتون گرفتار
ایک طرف زخمی نوجوان کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے بلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ان پر تیزاب پھینکا اور فائرنگ کی، جبکہ دوسری جانب خاتون کا کہنا ہے کہ حملہ آور کوئی اور شخص تھا جس نے دونوں کو نشانہ بنایا۔ البتہ شکایت کنندہ نے اپنے بیان میں کسی تیسرے فریق پر شک ظاہر نہیں کیا۔
سات مزدوروں کو ملنے والا ’انتہائی قیمتی‘ ہیرا اور شادی کا خواب
سات مزدوروں کو وسطی انڈیا کے علاقے پنا میں 17.96 قیراط کا ایک ہیرا ملا ہے، انھیں لگتا ہے کہ یہ ہیرا ان کی زندگی بدل دے گا
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































