تنزانیہ کے نوجوان کا ہندی میں گلوکاری کا خواب
تنزانیہ کے نوجوان کا ہندی میں گلوکاری کا خواب
وقت اشاعت
افریقی ملک تنزانیہ کے ایک نوجوان نے چھ ہزار کلومیٹر دور انڈیا کے لیے ایک خواب دیکھا اور اسے حقیقت بنانے کا عزم کر لیا۔ انھوں نے سب سے پہلے زبان سیکھی، اور ایسی سیکھی کہ سننے والے حیران رہ جائیں۔
آواز اچھی تھی، اس لیے بالی وڈ فلمیں دیکھ کر گانے شروع کیے۔ پھر خوابوں کے سفر کا آغاز ہوا اور فیصل تنزانیہ سے انڈین ریاست ہریانہ پہنچے، اور وہاں سے سمے رائنا کے شو تک جا پہنچے، جہاں سے ان کی زندگی بدلنی شروع ہو گئی۔
ہندی، مراٹھی، پنجابی سمیت کئی انڈین زبانوں میں گانے والا یہ نوجوان خالص ہریانوی بولتا ہے، مارشل آرٹس جانتا ہے اور 'بھائی چارہ آن ٹاپ' کے نظریے پر یقین رکھتا ہے۔ یہاں ان کے سفر اور کامیابی کی داستان پیش کی جا رہی ہے۔
پریزنٹرز: وِدِت مہرا اور سونالی سنگھ
شوٹ اور ایڈیٹنگ: سراج علی، پارتھ اور ورشا چودھری
پروڈیوسر: بھرت شرما



