شہباز شریف اور مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور امن کے فروغ پر تبادلۂ خیال

،تصویر کا ذریعہAnadolu via Getty Images
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’آج شام اپنے بھائی، صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ایک خوشگوار اور تعمیری ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔‘
ایکس پر پوسٹ می وزیرِ اعظم نے ایران کے مسلسل رابطوں اور اعلیٰ سطحی سفارتی کوششوں کو سراہا جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا اسلام آباد کا دورہ بھی شامل ہے۔ شہباز شریف نے لکھ کہ ان سے آج ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔‘
وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، دوست ممالک اور شراکت داروں کی حمایت سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایک غیر جانبدار اور مخلص سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا، اور پائیدار امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔















