ہتھنی نے تیز بہتے دریا سے اپنے بچے کو بحفاظت نکال لیا

ہتھنی نے تیز بہتے دریا سے اپنے بچے کو بحفاظت نکال لیا
وقت اشاعت

یہ وہ لمحہ ہے جب انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے والے ہاتھی کے بچے کو اس کی ماں نے بچا لیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچہ تقریباً ایک ماہ کا تھا۔ تیز بہاؤ والی ندی میں جدوجہد کرنے کے دوران اس کی ماں تیزی سے آگے بڑھی اور اسے بحفاظت ندی کے کنارے تک لے آئی۔