لانگ مارچ: پی ٹی آئی اور حکومت کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

،ویڈیو کیپشنمذاکرات میں ناکامی کے بعد لانگ مارچ، پی ٹی آئی اور حکومت کے پاس اب کیا آپشنز ہیں؟
لانگ مارچ: پی ٹی آئی اور حکومت کے پاس کیا آپشنز ہیں؟
وقت اشاعت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا ضلع لکی مروت سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اتوار کے شب کرک پہنچ گیا جبکہ اس دوران فریقین ایک دوسرے پر مذاکرات کی ناکامی کا الزام عائذ کرتے ہوئے اپنے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنے لانگ مارچ کآ آغاز اتوار کی دوپہر ایسے وقت میں کیا ہے جب جمعہ اور سنیچر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات کے دو ادوار ناکام رہے تھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ سنیچر کی شب مذاکرات میں '99 فیصد معاملات طے' پا چکے تھے، لیکن وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ان مذاکرات کو سبوتاژ کیا جبکہ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ عمران خان تک رسائی کا بنیادی مطالبہ تسلیم نہ کرنا اور شدت پسندی سے نمٹنے سے متعلق حکومتی مطالبے سے تھا۔

رپورٹ: اعظم خان

ویڈیو: ظاہر محمود