مرغی کے پیٹ میں چھپا کر پستول سمگل کرنے کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟

،تصویر کا ذریعہTRANSPORTATION SECURITY ADMINISTRATION
امریکہ میں ٹرانسپورٹ حکام نے ایک مسافر کو اس وقت آن لائن روسٹ کیا جب وہ ایک پستول ایک مرغی کے اندر چھپا کر جہاز پر سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
فلوریڈا کے ایک ہوائی اڈے پر ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے افسران نے پستول سمگلنگ کی اس ناکام کوشش کا سراغ لگایا ہے۔
اس مسافر کو بورڈنگ سے قبل ہی پکڑ لیا گیا تھا اور اس نے کچی مرغی کے اندر اپنا پستول ٹھونس رکھا تھا اور اس پر کاغذ چڑھا رکھا تھا۔
اپنی اس کارروائی سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے حکام نے ازراہ مذاق لکھا کہ پستول سمگل کرنے کا یہ منصوبہ ’ہاف بیکڈ بھی نہیں تھا۔‘
حکام نے پکڑے جانے والے مسافر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے تاہم ان کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی افسران ایئرپورٹ کے سکریننگ ایریا میں مرغی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ کچی مرغی کے اندر سے پستول نکالتے ہیں اور اس پر چڑھی ہوئی پیکنگ کو اتارتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام
محکمے کے ترجمان نے لکھا کہ ’ہمیں یہاں آپ کے سامنے چونچ مارنے سے نفرت ہے، لیکن سفر کے دوران پرندے میں آتشیں اسلحہ بھرنا محض وقت کا ضیاع ہے۔ یہ منصوبہ آدھا پکا ہوا بھی نہیں تھا۔ یہ کچا، چکنائی والا، اور ظاہر ہے کہ بغیر نگرانی کے تھا۔۔۔‘
اپنے بیان کا اختتام انھوں نے کچھ اس طرح کیا کہ ’آپ کو یہ پسند ہے یا نہیں، پستول اور گولہ بارود کے ساتھ سفر کرنے کے کچھ اصول ہیں۔‘
یاد رہے کہ امریکی ایئرلائنز پر آتشیں اسلحے لے کر جانے پر پابندی نہیں ہے، لیکن انھیں صرف اس سامان میں لے جایا جا سکتا ہے جسے ہینڈ کیری نہیں کیا جاتا ہے اور اسلحے کو چیک شدہ سامان میں ایک مقفل اور آسانی سے نہ ٹوٹنے والے ڈبے میں رکھا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ گذشتہ سال انھوں نے امریکی ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ریکارڈ تعداد میں آتشیں اسلحہ ضبط کیا ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ ضبط شدہ اسلحے میں سے تقریباً 85 فیصد لوڈ کیا گیا تھا۔
مسافر بعض اوقات ہوائی اڈے پر اس حوالے سے نافذ حفاظت کی سخت نوعیت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔





















