جب نیپال میں سیلابی ریلا عمارت بہا لے گیا
جب نیپال میں سیلابی ریلا عمارت بہا لے گیا
وقت اشاعت
نیپال میں سیلابی ریلے کے باعث دریائے دارام کے کنارے پر واقع ایک سرکاری عمارت ابتدا میں ڈگمگاتی رہی اور بالآخر اتوار کو دریا میں جا گری۔
واقعے کی ویڈیو بنانے والے عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیپال میں حالیہ سیلاب ایک ماہ قبل آنے والی تباہ کُن سیلابی ریلوں کے بعد آئے ہیں، جن میں 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہزاروں تاحال لاپتہ ہیں۔



