رنگ بکھیرتے ہوئی آپ کی تصاویر

وقت اشاعت

’بکھرتے رنگوں‘ کے عنوان سے بی بی سی کے قارئین کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر

A frog emerging from a flower
،تصویر کا کیپشنجان براؤن: میرے ایک دوست کے پاس پالتو مینڈک ہیں اور اس نے مجھے ان کی تصاور بنانے کی اجازت دی۔ ہم نے مینڈکوں کو آزادی سے جو ان کی مرضی تھی کرنے دیا۔
A woman in red
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر وینی راتھبون کی ہے وہ کہتی ہیں کہ اس تصویر میں نیمبیا کی خاتون نے جلد کو سورج کی گرمی سے بچانے کے لیے مکھن اور گارے کا لیپ لگا رکھا ہے۔
Flamingos in water
،تصویر کا کیپشنپیٹر ایلیس: ان فلیمینگوز کو جنوبی افریقہ کے علاقے پریٹوریا میں نیشنل زولوجیکل گارڈن میں عکس بند کیا گیا۔
Fighter jets in the sky
،تصویر کا کیپشنکیلی سٹیفن کی تصویر، جس میں رائل نیول ایئر سٹیشن پر ریڈ ایروز جہاز فضا میں رنگ بکھیر رہے ہیں۔
Fireworks over a bridge
،تصویر کا کیپشنچی میرالس کی یہ تصویر دریائے سینٹ لارنس کی ہے۔ موسم گرما کی ایک رات جب مونٹریال آتش بازی کا فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔
A pile of radishes
،تصویر کا کیپشنبرائن مورس کی تصویر میں نیویارک کے اتوار بازار میں رکھی ہوئی تازہ لال مولیاں
A Novice Monk has a bit of fun at the Hsinbyume Pagoda in Mandalay, Myanmar
،تصویر کا کیپشنلوئسیا پرویس کی اس تصویر میں میانمار میں ایک بودھ بخشو خوشگوار موڈ میں گزرتا جا رہا ہے اور سفید عمارت پر چلتے ہوئے اس کا سرخ لباس انتہائی دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔
A building in front of the sunrise
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ ہنٹر کی یہ تصویر آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی ہے جہاں ایک رہائشی عمارت کے پیچھے سے جھلکتی دھنک کا خوش کن منطر۔
A submarine on top of tie dye
،تصویر کا کیپشنڈینیئل فرون کی اس تصویر میں رنگین کپڑے پر رکھی یہ ننھی سی آبدوز
Some dried flowers
،تصویر کا کیپشنجان ایلن کہتے ہیں کہ میں نے کئی دن تک گل لالہ کی کئی تصاویر لیں لیکن جب یہ خشک ہو کر جھڑنے لگے تو ایک الگ ہی کہانی بیان کر رہے تھے۔ یہ اب بھی خوش رنگ تھے لیکن وقت کے بیت جانے کے احساس کے ساتھ۔
A ring in water
،تصویر کا کیپشنلیز گولڈینگ نے نیلے چمکدار پول میں موجود اس فلوٹ کی تصویر بنائی۔