پیرس میں حملے کے بعد کے مناظر

وقت اشاعت

پیرس میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے کے وقت کے افراتفری پھیل گئی اور گلیوں سے لوگ ریستورانوں میں پناہ لینے کے لیے گھس گئے۔

پیرس
،تصویر کا کیپشنفرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق چاقو سے مسلح ایک حملہ آور کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں
پیرس
،تصویر کا کیپشنحکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے
پیرس
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ’ ہم نے حملہ آور کو اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے سنا تھا۔‘عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت کے افراتفری پھیل گئی اور گلیوں سے لوگ ریستورانوں میں پناہ لینے کے لیے گھس گئے
پیرس
،تصویر کا کیپشنیہ واقعہ پیرس کے اوپرا ضلع میں پیش آیا اور حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے
پیرس
،تصویر کا کیپشنابھی تک حملے کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔فرانس 24 نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے پہلے ٹیزر گن کے ذریعے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر دو گولیاں مار کر اسے ہلاک کر دیا
پیرس
،تصویر کا کیپشنفرانس میں گذشتہ تین برس کے دوران ہونے والے شدت پسند حملوں کی وجہ سے سکیورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ ہے