استنبول کے رینا نائٹ کلب پر حملے کی تصاویر

وقت اشاعت

ترکی کے شہر استنبول کے رینا نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں 16 غیر ملکیوں سمیت 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر استنبول کے رینا نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں 16 غیر ملکیوں سمیت 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشناستنبول کے گورنر واصب شاہین کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے اور یہ ایک 'دہشت گرد' حملہ تھا۔
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشنرینا نائٹ کلب میں جائے وقوعہ پر موجود گورنر واصب شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ دور تک نشانہ لگانے والے اسلحے سے لیس ایک دہشت گرد نے ظالمانہ اور بے رحم فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق حملے کے وقت نائٹ کلب میں 700 افراد موجود تھے اور کچھ افراد نے حملے کے وقت جان پچانے کے لیے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی۔
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشنٹی وی پر دکھائی جانے والے ویڈیوز میں استنبول کے علاقے بشیکتاس میں واقع رینا نائٹ کلب کے باہر ایمولینسوں اور پولیس کی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشناستبول میں سال نو کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ تھا اور شہر میں تقریبا 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات تھے۔
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشنترکی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور کرد باغیوں کی جانب سے حالیہ چند ماہ میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
استنبول نائٹ کلب حملہ
،تصویر کا کیپشنرینا نائٹ کلب فاسفورس پل کے یورپی جانب واقع ہے۔