جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ

وقت اشاعت

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لاکھوں افراد صدر پاک گن ہے کے خلاف مظاہرے میں شریک ہیں۔

کوریا
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا میں لاکھوں افراد صدر پاک گن ہے سے استعفے کے لیے دارالحکومت سیول میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کوریا
،تصویر کا کیپشناس مظاہرے کو ان کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔
کوریا
،تصویر کا کیپشنواضح رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پاک گن ہے نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔
کوریا
،تصویر کا کیپشنپاک گن ہے ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں تاہم انھوں نے مستعفی دینے کے خلاف مزاحمت کی ہے۔
کوریا
،تصویر کا کیپشنمنتظمین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سیول میں سنیچر کی رات سرد موسم اور برفباری کے باوجود 13 لاکھ افراد شریک ہوئے۔
کوریا
،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کے مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیول میں 25 ہزار افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے۔
کوریا
،تصویر کا کیپشنان مظاہروں کو سنہ 1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کوریا
،تصویر کا کیپشندارالحکومت سیول میں سنیچر کی رات کیے جانے والے مظاہروں میں کسان، بودھ مت کے راہبوں اور یونیورسٹی کے طلبہ شامل ہیں۔