ایجبسٹن: آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی فتح

وقت اشاعت

ایجبسٹن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے کرکٹ میچ کی تصاویر

انگلینڈ
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ اور ویلز میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے دسویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 40 سے کامیابی حاصل کر لی ہے
انگلینڈ
،تصویر کا کیپشنمیچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت ہوا
انگلینڈ
،تصویر کا کیپشنین سٹوکس نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے اپنے ایک روزہ کیریئر کی تیسری سینچری بنائی
انگلینڈ
،تصویر کا کیپشناوئین مورگن نے 81 گیندوں پر پانچ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی اننگز کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ اور ویلز میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے ایجبسٹن میں کھیلے جارہے دسویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا تو 40 کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ وانر کو ووڈ نے آؤٹ کر دیا، انھوں نے 21 رنز بنائے۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشناس کے بعد ایرون فنچ نے کپتان سمتھ کے ساتھ مل کر 96 رنز کی شراکت قائم کی۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنفنچ نے صرف 64 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور سٹوکس کی گیند پر مورگن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنعادل رشید نے آخری اوورز میں اچھی بولنگ کروائی اور سکور روکے رکھا
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنکپتان سمتھ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 52 کے انفرادی سکور پر ووڈ کی دوسری وکٹ بنے۔
کرکٹ
،تصویر کا کیپشناس میچ میں آسٹریلیا کی فتح اسے سیمی فائنل تک پہنچا دے گی۔