’معیشت کی بحالی میں ہی سب مسائل کا حل‘

وقت اشاعت

پاکستان میں عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف نے بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ حکومت بنانے کے بعد ان کی پہلی ترجیح ملک کی معیشت کی بحالی ہوگی۔