ہرناز سندھو کا مس یونیورس بننے کا سفر: تصاویر میں

وقت اشاعت

ہرناز سندھو کے 2021 کی مس یونیورس یا حسینۂ کائنات انتخاب کے بعد انڈیا کا یہ اعزاز جیتنے کا دو دہائی سے زیادہ عرصے کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔

ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنانڈیا کی ہرناز سندھو نے مس ​​یونیورس 2021 کا خطاب جیت لیا ہے۔ انڈیا کے لیے لارا دتہ نے آخری بار یہ اعزاز سال 2000 میں جیتا تھا۔
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنہرناز سندھو سال 2000 میں پیدا ہوئیں جب لارا دتہ نے مس ​​یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا۔
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشن2020 کی مس یونیورس کی فاتح میکسیکو کی اینڈریا میزا نے ہرناز سندھو کو تاج پہنایا۔
مس یونیورس
،تصویر کا کیپشن70 واں مس یونیورس مقابلہ اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقد ہوا۔
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنہرناز سندھو 17 سال کی عمر سے مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہیں۔
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنانڈین ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز سندھو نے پیراگوئے کی نادیہ فریرا اور جنوبی افریقہ کی لالیلا مسوانے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنٹائٹل جیتنے کے بعد ہرناز سندھو نے کہا کہ میں اس سفر میں رہنمائی اور مدد کرنے کے لیے خدا، اپنے خاندان اور مس انڈیا تنظیم کی شکر گزار ہوں۔
مس یونیورس
،تصویر کا کیپشنٹاپ تھری راؤنڈز کے دوران مقابلے کے شرکا سے پوچھا گیا کہ وہ آج کے دور میں دباؤ کا سامنا کرنے والی نوجوان خواتین کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تاکہ وہ اس سے نمٹ سکیں
مس یونیورس
،تصویر کا کیپشناس سوال پر ہرناز سندھو نے کہا کہ آج کل کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے۔ یہ جاننا کہ آپ منفرد ہیں وہی آپ کو خوبصورت بناتا ہے۔ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں اور پوری دنیا میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے۔
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنٹاپ فائیو راؤنڈ میں ہرناز سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ زیادہ تر لوگ موسمیاتی تبدیلی کو ایک دھوکہ سمجھتے ہیں، آپ انہیں قائل کرنے کے لیے کیا کریں گی؟
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے روک تھام کرنا افسوس کرنے اور مرمت کرنے سے بہتر ہے
ہرناز سندھو
،تصویر کا کیپشنمس کولمبیا والیریا ایوس (بائیں)، مس آرمینیا نان ایوٹیسیان (درمیان) اور دائیں طرف ہندوستان کی ہرناز سندھو۔
سندھو
،تصویر کا کیپشنسندھو سے پہلے صرف دو ہندوستانیوں نے مس ​​یونیورس کا خطاب جیتا ہے۔ سشمیتا سین نے پہلی بار 1994 میں اور لارا دتہ نے دوسری بار سال 2000 میں یہ خطاب جیتا تھا۔