’گرین بُوٹس‘ کی واپسی کا 30 سالہ کٹھن انتظار
’گرین بُوٹس‘ کی واپسی کا 30 سالہ کٹھن انتظار
وقت اشاعت
ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کے قریب ہلاک ہونے والے ایک کوہ پیما کا سبز جوتا کئی دہائیوں سے اس پہاڑ کے سب سے پُراسرار رازوں میں سے ایک رہا ہے۔ اب یہ مقام کوہ پیماؤں کے لیے ایک اہم نشانی بن چکا ہے۔
طویل عرصے تک یہ سمجھا جاتا رہا کہ یہ لاش انڈين کوہ پیما تسیوانگ پالجر کی ہے۔ تاہم، 1996 کی بدقسمت مہم سے زندہ بچ جانے والے ارکان کی گواہی اور کوہ پیماؤں کے آخری ریڈیو رابطے کے مقام کی بنیاد پر حکام کا ماننا ہے کہ یہ باقیات دراصل لداخ کے کوہ پیما دورجے مورپ کی ہو سکتی ہیں۔
تقریباً 30 برس بعد اب جبکہ لاش کو واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بی بی سی نے دورجے مورپ کے خاندان سے ملاقات کی ہے، جو آج بھی اُن کی گھر واپسی کے منتظر ہیں۔





