کالی مرچ اور کیرالہ میں اسلام کی آمد میں کیا تعلق ہے؟

،ویڈیو کیپشن
کالی مرچ اور کیرالہ میں اسلام کی آمد میں کیا تعلق ہے؟
وقت اشاعت

اسلام کی ہندوستان میں آمد کے بارے میں ایک تاثر یہ پیش کیا جاتا ہے کہ وہ تلوار کے زور پر آیا تھا لیکن جنوبی ہندوستان کے علاقے کیرالہ میں سمندر اور ناریل کے پیڑوں سے بھرے سواحل اس بات کے گواہ ہیں کہ ہندوستان میں اسلام پرامن طور پر اور بطور خاص کالی مرچ کی تجارت کی خاطر آیا اور وہیں پہلی مسجد بھی تعمیر ہوئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد کی حیات میں ہی تعمیر ہو چکی تھی۔