21 گھنٹے کی بات چیت کے بعد امریکی نائب صدر اسلام آباد سے روانہ
21 گھنٹے کی بات چیت کے بعد امریکی نائب صدر اسلام آباد سے روانہ
ایران کے ساتھ '21 گھنٹے طویل مذاکرات' کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اتوار کی صبح اسلام آباد سے امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
روانگی سے قبل ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوسکا۔ ’ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کی ہے۔ انھوں نے ہماری شرائط ماننے سے انکار کیا ہے۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ ’پاکستان نے مذاکرات کرانے میں اچھا کام کیا کہ معاہدہ ہو سکے۔‘ انھوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔





