وہ لمحہ جب ایک ایئر شو کے دوران دو امریکی لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے
وہ لمحہ جب ایک ایئر شو کے دوران دو امریکی لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے
وقت اشاعت
امریکہ میں ایک ایئر شو کے دوارن دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے لیکن حکام کے مطابق اس واقعے میں طیاروں میں موجود چاروں پائلٹس محفوظ رہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
امریکی بحریہ کے ای اے 18 جی طیارے فضائی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک آپس میں ٹکرا گئے، تاہم ان میں موجود پائلٹ بروقت نکلنے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ حادثہ اتوار کے روز امریکی ریاست آئیڈاہو میں منعقد ہونے والی ’گن فائٹر سکائز‘ نامی فضائی نمائش کے دوسرے اور آخری دن پیش آیا۔



