آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرناٹک میں برقعہ اور حجاب پہن کر کالج جانے پر پابندی ختم
کرناٹک میں برقعہ اور حجاب پہن کر کالج جانے پر پابندی ختم
وقت اشاعت
دو ہزار بائیس میں انڈیا کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ طالبہ مسکان خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ حجاب پہن کر سکوٹی چلاتی ہوئی اپنے کالج میں داخل ہوتی ہیں اور اس دوران انھیں دیکھ کر ایک ہجوم ’جے شری رام‘ کے نعرے بلند کرتا ہے اور اُن کا پیچھا کرتا ہے۔
مسکان ان سے ڈرتی نہیں ہیں اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتی۔ یہ سب اس وقت ہوا تھا جب کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دوران حجاب یا برقعہ پہن کر کالج آنے پر پابندی تھی۔
لیکن اب ریاست میں کانگریس کی قیادت والی حکومت نے اس پابندی کو ہٹا دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے ووٹ کی سیاست بتایا ہے۔
ویڈیو: غافرہ قادر