نیپال: سیلاب کے بعد سُرنگوں میں پھنسے مزدوروں کی تلاش

نیپال: سیلاب کے بعد سُرنگوں میں پھنسے مزدوروں کی تلاش
وقت اشاعت

نیپال کے حکام کا کہنا ہے کہ تبت، نیپال کے سرحدی علاقے میں آنے والے تباہ کُن سیلاب کے نتیجے میں 3,900 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن میں 600 سے زیادہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ دریائے تریشولی کے کنارے واقع پن بجلی منصوبوں پر کام کر رہے تھے اور سیلاب کے باعث اِن منصوبوں سے منسلک سُرنگوں میں کیچڑ بھر جانے کے باعث وہاں پھنس گئے ہیں۔