’خاموش مزدور‘: جھلسا دینے والی گرمی میں گدھوں کے لیے پانی کے حوض

،ویڈیو کیپشنایک سماجی کارکن نے شہر کے مختلف علاقوں میں ان خاموش مزدوروں کے لیے پانی کے حوض بنا دیے ہیں، تاکہ وہ گرمی میں کچھ سکون اور سہارا حاصل کر سکیں۔
’خاموش مزدور‘: جھلسا دینے والی گرمی میں گدھوں کے لیے پانی کے حوض
وقت اشاعت

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں جھلسا دینے والی گرمی نہ صرف انسانوں کے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ اُن جانوروں کو بھی شدید تکلیف میں ڈال رہی ہے جو روزانہ انسانوں کے ساتھ مزدوری کرتے ہیں اور ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ ہیں۔ گھروں کی تعمیر کے دوران اینٹیں اور سامان ڈھونے والے یہ گدھے اکثر پانی اور آرام سے محروم رہتے ہیں۔

اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے ایک سماجی کارکن نے شہر کے مختلف علاقوں میں ان خاموش مزدوروں کے لیے پانی کے حوض بنا دیے ہیں تاکہ وہ گرمی میں کچھ سکون اور سہارا حاصل کر سکیں۔

ویڈیو: محمد نبیل