بی بی سی کا بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اشتہارات پر میٹا سے سوال

،ویڈیو کیپشنبی بی سی کا بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اشتہارات پر انڈیا میں میٹا کے سربراہ سے سوال
بی بی سی کا بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اشتہارات پر میٹا سے سوال
وقت اشاعت

بی بی سی آئی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ انڈیا میں انسٹاگرام ایسے اشتہار چلا رہا ہے جن میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کو فروغ دیا جاتا ہے۔

جب بی بی سی نے ان میں سے ایک اشتہار کی اطلاع انسٹاگرام کو دی تو اس نے 24 گھنٹوں بعد جواب دیا کہ یہ پوسٹ اس کی ’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘ کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔

بعد ازاں جب بی بی سی نے انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا سے موقف مانگا تو اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی متعدد اشتہارات غیر فعال کر چکی ہے اور انھیں پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے ہیں۔