امریکہ میں بڑھتی ہوئی آگ، تصویروں میں

وقت اشاعت

امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرتے ہوئے مختلف شہروں میں پھیل گئے ہیں۔

لاس اینجلیز
،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلیز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران کم از کم دو کاروں کو نظرِ آتش کر دیا گیا
لاس اینجلیز
،تصویر کا کیپشنلاس اینجلیز کی فیئر فیکس ڈسٹرکٹ میں پولیس نے پرتشدد واقعات کے بعد مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا
کولوراڈو
،تصویر کا کیپشنکولوراڈو کے شہر ڈینور میں ماسک پہنے ہوئے ایک شخص سموک گریڈ اٹھائے ہوئے ہے۔ سنیچر کی شام کو وہاں کرفیو لگا دیا گیا تھا
کولوراڈو
،تصویر کا کیپشنکولوراڈو سٹیٹ کیپیٹل کے باہر ہزاروں افراد نے پیچھے ہاتھ باندھ کر ’ڈائی ان‘ مظاہرہ کیا
واشنگٹن ڈی سی
،تصویر کا کیپشنواشنگٹن ڈی سی کے لیفائیٹ سکوائر پارک میں ایک خاتون پولیس والوں کے سامنے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے
جنوبی کیرولینا
،تصویر کا کیپشنجنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا میں مظاہرین ریلی نکال رہے ہیں۔ انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے متعدد آفیسر زخمی ہو گئے
مینیاپولس
،تصویر کا کیپشنمینیسوٹا کے شہر مینیاپولس میں مشتعل مظاہرین نے کئی عمارتوں کو لوٹا اور آگ لگا دی۔ تباہ ہونے والی عمارتوں میں یہ پوسٹ آفس بھی شامل ہے