BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 July, 2007, 13:56 GMT 18:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوجی امداد بڑھنے پر اسرائیل خوش
امریکہ نے اسرائیلی فوجی امداد میں پچیس فیصد اضافہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اپنے ملک کے لیے امریکی فوجی امداد میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اسرائیلی سلامتی کے لیے اہم عنصر قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تازہ پیکج کے تحت اسرائیل کو آئندہ دس برس میں تیس ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد ملے گی۔ ایہود اولمرٹ کے مطابق تازہ پیکج پر اتفاق گزشتہ ماہ واشنگٹن میں امریکی صدر سے ان کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ان کے مطابق تازہ اضافہ اس امریکی عزم کی عکاسی ہے کہ عرب ملکوں پر اسرائیل کی فوجی برتری قائم رکھی جائے۔

فی الوقت اسرائیل کو سالانہ دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی امریکی فوجی امداد ملتی ہے اور تازہ اضافہ اس کے پچیس فیصد کے برابر ہوگا۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں امریکہ کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام پر مشرق وسطٰی میں بڑھتی ہوئی تشویش کے تناظر میں سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کا ایک بڑا منصوبہ پیش کیا جارہا ہے۔

امریکہ کے مطابق سعودی عرب سمیت خطے کے ملکوں کو ایرانی جوہری پروگرام پر تشویش ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجی امداد میں اضافہ دراصل بیس ارب ڈالر کے اس مجوزہ امریکی منصوبے پر سلامتی کے حوالے سے اسرائیلی تشویش دور کرنے کی کوشش ہے۔

ایہود اولمرٹ نے مجوزہ امریکی سودے پر کہا کہ وہ ایران کے مقابلے پر اپنے حلیف عرب ملکوں کے مدد کرنے کی امریکی خواہش اور ضرورت کو سمجھ سکتے ہیں۔

امریکی حکام نے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کو بیچے جانے والے اس اسلحے میں میزائیل گائیڈڈ نظام، جنگی طیارے اور بحری جہازوں سمیت جدید اسلحہ شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد