BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 June, 2007, 02:17 GMT 07:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی فائرنگ، فلسطینی ہلاک
 نابلوس
’یہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ایک نیا جرم ہے‘
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قصبے نابلوس میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے فوجی قصبے کے وسطی علاقے میں معمول کی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ انہوں نے ایک مسلح شخص کی نشاندہی کی جسے انہوں نے گولی مار دی۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ایک چھبیس سالہ دکاندار تھا جو اپنی دکان میں ہی ہلاک ہوا اور زخمی ہونے والا شخص مرنے والے کا بھائی ہے۔

اس سے پہلے نابلوس میں ہی اس وقت متعدد دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جو اسرائیلی فوج نے کنکریٹ کی رکاوٹوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔شہر کے میئر کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ چند شہریوں کو معمولی زخم آئے۔

فلسطین کے وزیرِ اطلاعات مصطفٰی برغوتی نے نابلوس میں اسرائیلی کارروائیوں کو’ فلسطینی انتظامیہ اور عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ایک نیا جرم‘ قرار دیا ہے۔

رام اللہ میں بی بی سی کے نمائندے علیم مقبول کے مطابق اسرائیلی فوجی مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش میں اکثر نابلوس میں کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد